عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی،سونے،چاندی کے نرخ بھی گرگئے

0
24

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی،سونے،چاندی کے نرخ بھی گرگئےجبکہ کرپٹو کرنسیز کی قدرمیں اضافہ ہوگیا۔
امریکامیں کسادبازاری کےخدشات پرعالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ مزیدگرگئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت4ڈالرکی کمی سے62.71 ڈالر ہوگئی،برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت3.82ڈالرکی کمی سے 66.31 ڈالر ہوگئی،امریکی ٹیرف اوراوپیک کی طرف سےپیداواربڑھانےکےاعلان کےبھی منفی اثرات منظرعام پرآرہےہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورقیمتی دھاتوں کےنرخ گرگئے،سابقہ نقصانات کی ریکوری کےلئےبڑےپیمانےپرفروخت کادباؤ دیکھنےمیں آیا۔
سونےکی فی اونس قیمت72ڈالرکی کمی سے3ہزار48ڈالرہوگئی،چاندی کی فی اونس قیمت 2ڈالرکی کمی سے29.79ڈالرہوگئی،جبکہ فی اونس پلاٹینم 37ڈالرکی کمی سے919ڈالرمیں فروخت ہوااورکاپرکی فی پاؤنڈقیمت4سینٹ کی کمی سے4.41ڈالرریکارڈکی گئی۔
اُدھرعالمی مارکیٹ میں کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں اضافہ دیکھاگیا،بٹ کوائن کی قدر ایک ہزار838ڈالر کے اضافےسے83ہزار887ڈالرریکارڈکی گئی ،ایتھریم کی قدر24ڈالر کے اضافے سے ایک  ہزار800 ڈالر ہوگئی  ،جبکہ  سولانا کی  قدر7 ڈالر کے اضافےسے122ڈالر ریکارڈ کی  گئی  اور ڈوج  کوائن  ایک  سینٹ کے اضافے سے17سینٹ میں فروخت ہوا۔

Leave a reply