
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ دوسرےممالک سےکچھ لوکچھ دوکےتحت مذاکرات کریں گے۔
واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے ملاقات کی۔ملاقات کےبعددونوں رہنماؤں نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاکہناتھاکہ غزہ،شام اورایران کےحوالےسےبات چیت ہوئی،اسرائیل باقی قیدیوں کونکالنےکےلئےمعاہدےپرکام کررہاہے ،غزہ کی تعمیرنومیں برسوں لگیں گے،ٹرمپ کےپاس غزہ کیلئےایک وژن ہےاورمل کراس پرکام کررہےہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاغزہ کواہم رئیل اسٹیٹ کاناقابل یقین حصہ قرار دیتے ہوئےکہناتھاکہ غزہ پٹی کوکنٹرول اورملکیت میں رکھناایک اچھی بات ہوگی، فلسطینیوں کوغزہ سےدوسرےممالک منتقل ہونا چاہیے ،غزہ کوایک آزادعلاقہ بنائیں گے،اس وقت غزہ کی پٹی بہترین مقام ہےجہاں کوئی بھی رہنانہیں چاہتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بہت سےممالک ٹیرف پرمذاکرات کیلئےرابطہ کررہے ہیں، جاپان کےوزیراعظم سےبھی صبح بات ہوئی تھی،ہم ٹیرف روکنےکےبارےمیں نہیں سوچ رہےہیں،دوسرےممالک سےکچھ لوکچھ دو کے تحت مذاکرات کریں گے،ٹیرف کونافذکرنےمیں کسی وقفےکانہیں سوچ رہےہیں،ٹیرف مستقل ہوسکتے ہیں اورمذاکرات بھی ہوسکتےہیں۔ایسی چیزیں ہیں جن کی ہمیں ٹیرف سےہٹ کربھی ضرورت ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ جوہری پروگرام پرایران اورامریکامیں براہ راست بات چیت جاری ہے،ایران کے جوہری پروگرام پرہفتےکوایک بہت بڑی ملاقات ہوگی،میرےخیال میں ہرکوئی متفق ہےکہ ڈیل کرنازیادہ بہترہوگا،امیدہےکہ ایران کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے،مذاکرات کامیاب ہوئےتویہ ایران کےبہترین مفادمیں ہوگا۔
کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔