
سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈاکرنےپرپی ٹی آئی رہنماؤں کےگردگھیرا تنگ، جے آئی ٹی نےتحقیقات میں تعاون نہ کرنےپروارنٹ گرفتاری جاری کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے رہنمامتعددنوٹس کےباوجودجےآئی ٹی میں پیش نہیں ہوئےاورتحقیقات میں تعاون بھی نہیں کررہےجس پرجےآئی ٹی نےپی ٹی آئی کے20رہنماؤں کےوارنٹ گرفتاری جاری کرنےکافیصلہ کیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں وقاص اکرم،حماداظہر،زلفی بخاری،عون عباس شامل جبکہ میاں اسلم اقبال،فردوس شمیم،تیمورسلیم،جبران الیاس کےنام بھی شامل ہیں۔ خالدخورشید،شہبازگل،اظہرمشوانی اوردیگرکےبھی وارنٹ جاری ہوں گے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ جےآئی ٹی نےپی ٹی آئی رہنماؤں کوپیشی کےمتعددنوٹس بھیجے،تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پرنوٹسزکی تعمیل کروائی گئی،بیرسٹرگوہر،شبلی فراز،علیمہ خان سمیت دیگررہنماجےآئی ٹی میں پیش ہوچکےہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،تحقیقات کے لئے آئی جی اسلام آبادکی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔جےآئی ٹی پیکاایکٹ2016کےسیکشن30کےتحت تشکیل دی گئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کا معاملہ
مارچ 22, 2024 -
آپ سمیت سب نے بار بار آئین کا حلف لیا،محمودخان اچکزئی
ستمبر 10, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔