کانگو:مسافروں سےبھری کشتی میں آتشزدگی،50افرادہلاک

0
37

کانگومیں مسافروں سےبھری کشتی میں آتشزدگی سے50افرادہلاک ،100 کو بچالیا گیا جبکہ متعددمسافرلاپتہ ہیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق افریقی ملک کانگومیں مسافروں سےبھری کشتی میں آگ لگ گئی، حادثےکےباعث 50افرادہلاک ہوگئےجبکہ دریائے کانگو پر ہونےوالےحادثےکےبعدسوافرادکوزندہ بچالیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق لکڑی کی کشتی میں خاتون کھانابنارہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی،کشتی میں400مسافرسوارتھے،سیکڑوں لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر اور اکتوبر میں بھی کانگو میں اسی نوعیت کے حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply