قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا شاندارآغاز

ٹریول اینڈ ٹورازم کے حوالے سے اہم پیشرفت، قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 174مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے لاہور سے مزید نئی پروازیں شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ پی آئی اے کی پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ، مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اورپاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے خصوصی شرکت کی۔
پی آئی اے کی جانب سے باکو کی پروازوں سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے بھر پور شرکت کی۔
ایشیا کا یورپ کہلانے والا آذربائیجان کا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر باکو اپنے لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں میں خاص شہرت رکھتا ہے۔
پی آئی اےکی نجکاری کیلئےاظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈا پور کی قنسداد دہشتگردی عدالت پیشی کا معاملہ
اپریل 16, 2024 -
بنگلہ دیش میں بحران: حالات کا پس منظر
اگست 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔