پوپ فرانسس کی آخری رسومات کب ادا کی جائینگی، خرچہ کون کرےگا؟ اہم خبر آ گئی

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی،خرچہ کون دےگا؟اہم خبر آ گئی۔پوپ فرانسس کا تابوت آخری دیدار کیلئے رکھ دیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق پوپ فرانسس کا جسد خاکی اس وقت ویٹی کن میں ان کی رہائش گاہ کے نجی چیپل میں کھلے تابوت میں رکھا گیا ہے، جہاں سوئس گارڈز اور کچھ کارڈینلز دعاؤں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق کل صبح ان کا تابوت جلوس کی صورت میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا منتقل کیا جائے گا جہاں تین دن تک عوام کو آخری دیدار کی اجازت دی جائے گی۔پاپائی رہائش گاہ کو روایتی طور پر موم سے بند کر دیا گیا ہے، جس سے “سیدے واکانتے” یعنی پوپ کی کرسی خالی ہونے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جب تک نیا پوپ منتخب نہ ہو جائے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ہفتے کو پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، جن میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی آمد متوقع ہے۔ تاہم پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں ہی ہدایت دے دی تھی کہ ان کی تدفین سادگی سے کی جائے۔ انہوں نے اپنی آخری رسومات کے اخراجات کے لیے ایک مخیر شخص کو نامزد بھی کر رکھا تھا۔ روایت سے ہٹ کر پوپ فرانسس کو ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز میں دفن نہیں کیا جائے گا بلکہ روم کے وسط میں حضرت مریم کے نام سے منسوب ایک چرچ میں سپرد خاک کیا جائے گا، جہاں ان کی قبر پر صرف ان کا نام درج ہو گا۔
ٹیرف میں کمی کاانحصا رچین کےرویےپرہے،امریکا
اپریل 24, 2025سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔