واہگہ سرحدبند،بھارتی مس ایڈوونچرکاپوری طاقت سےجواب دیاجائےگا،قومی سلامتی کمیٹی

0
6

پہلگام واقعہ کےبعدبھارتی اقدامات کاموثرجواب دیتےہوئےقومی سلامتی کمیٹی نےبھارت کےساتھ ہرقسم کی تجارت،واہگہ سرحدبند کرنےاوربھارتی کسی بھی ایڈونچرکاپوری طاقت سےجواب دینےکافیصلہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق قومی سلامتی کمیٹی نےحملےمیں سیاحوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیا،اجلاس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظور کرلیاگیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینےکافیصلہ کیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ قومی سلامتی کمیٹی پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات کو مستردکرتی ہے،کمیٹی نےمسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نےپاکستان کی بھارت کےساتھ واہگہ سرحدفوری طورپربندکرنےکافیصلہ کیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان اپنی لائف لائن کاہر قیمت پردفاع کرےگا،قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں بھارت کےساتھ ہرقسم کی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس میں کہاگیاکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکےبھارتی اعلان کومسترد کرتےہیں ،سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کےذریعے طے پانے والا پابندبین الاقوامی معاہدہ ہے،معاہدےمیں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، پانی پاکستان کاایک اہم قومی مفادہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ شملہ معاہدے سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کو معطل کرنے کا حق رکھتا ہے، پانی روکنےکی کسی بھی کوشش کوجنگ سمجھا جائےگا،بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی ،بحری اورفضائی مشیرکوناپسندیدہ  قرار دےدیا۔

Leave a reply