بھارت نے پانی روکاتواس کوبھرپورجواب دیاجائےگا،پاکستان

0
26

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ بھارت نے پانی روکا تو اس کو بھرپورجواب دیاجائےگا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاپہلگام واقعہ کےبعدبھارتی جارحیت اور اقدامات کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتےہوئے کہناتھاکہ بھارت نے یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدےکومعطل کیا،سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی بھارت کاغیرذمہ دارانہ اقدام ہے،سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ بھارتی شہریوں کےویزےفوری طورپرمنسوخ کردئیےگئے،بھارت نےپانی روکاتواس کوبھرپورجواب دیاجائےگا،پانی کی بندش کااقدام جنگ کےمترادف ہوگا،بھارت کے رویےسےعلاقائی امن واستحکام کونقصان کااندیشہ ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ واہگہ بارڈرپرہرقسم کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے،سکھ یاتریوں کوویزہ معطلی سے استثنیٰ ہوگی،بھارتی ہائی کمیشن کےافرادکی تعدادکم کرکے 30کردی گئی ہے۔پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بندکردی گئی ہے۔

Leave a reply