
ٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری،ٹک ٹاک کا نیا ریویوز فیچر کیا ہے؟، نئے فیچر کو ابتدائی طور پرکن صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دنیا بھر میں مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے ایک نیا اور انقلابی ریویوز فیچر متعارف کروا دیا ، جس کا مقصد بالکل گوگل میپس کے انداز میں مقامات اور لوکیشنز سے متعلق معلومات کو ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں پیش کرنا ہے ۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اس نئے فیچر کو ابتدائی طور پر منتخب صارفین کیلئے فعال کیا گیا ہے، تاہم آنیوالے دنوں میں یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔ٹک ٹاک پرجب کوئی صارف کسی مقام یا جگہ کو تلاش کرے گا تواسے ریویوز کا آپشن ظاہر ہوگااوراس فیچر کے ذریعے متعلقہ مقام کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر کے تحت وہ ویڈیوز اور تصاویر پہلے دِکھائی جائیں گی، جن پر صارفین کے کمنٹس اور ویوز کی تعداد زیادہ ہوگی،جس سے صارفین براہ راست ویژوئل ریویوز کے ذریعے اس مقام کے بارے میں جان سکیں گے،اسی لیے ٹک ٹاک کے اس انقلابی فیچر کو گوگل میپس جیسی سروس کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ دنیا بھر کے ٹک ٹاکرز خاص طور پر نوجوان صارفین اب مختلف شہروں، ممالک اور سیاحتی مقامات سے متعلق معلومات کیلئے ٹک ٹاک پر ہی انحصار کرنے لگے ہیں۔ ٹک ٹاک نے اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کروایا ہے، جس کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہی نہیں ،بلکہ اپنے صارفین اور سیاحوں کیلئے معلوماتی تلاش کے تجربے کو بھی مزید بہتر بنانا ہے۔
آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟
فروری 14, 2026صارفین کی مشکل آسان:واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف
فروری 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب شروع ہوں گے؟
اپریل 27, 2024 -
ملک بھر میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
نومبر 27, 2024 -
گیس سلنڈر اسکیم، بھارت نے لوگوں کوخوشخبری سنادی
فروری 27, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














