سورج آگ بگولا ہو گیا، بتدریج گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

0
3

سورج آگ بگولا ہو گیا،آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے کشمیر تک بتدریج گرمی بڑھے گی، تاہم مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے بالائی علاقوں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان بھی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کے بیشتر علاقے3سے4روز کے دوران شدیدگرمی کی لہرکے زیراثررہیں گے،ملک کےجنوبی علاقوں کادرجہ حرارت 4سے6ڈگری سینٹی گریڈبڑھنےکی توقع ہے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے5سے7ڈگری سینٹی گریڈبڑھنےکاامکان ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہےگا،ملک کےمیدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع شدیدگرمی کی لہر کے زیر اثررہنےکی توقع ہے،اُدھرپختونخواکےجنوبی اور وسطی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہےگا،دوسری جانب سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply