نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلہ:پاکستان کا زیتون آئل بہترین قرار

امریکا میں زیتون کےتیل کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ،بلوچستان کے کسان کا تیل عالمی سطح پر بہترین قرارپایا۔
امریکا کے شہر نیویارک میں ہونیوالے دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقابلے میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ایک کسان کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا تسلیم کر لیا گیا۔
نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی، جس میں لورالائی اولیوز نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔
لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول کے مطابق ہمارا خواب تھا کہ پاکستان کو زیتون پیدا کرنیوالے ممالک کی صف میں جگہ ملے، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا اوریہ ثابت کر دکھایا کہ پاکستان میں عالمی معیار کا زیتون کا تیل پیدا ہو رہا ہے۔سپین، اٹلی اور امریکا جیسے زیتون کے بڑے پیداواری ممالک کے درمیان ایوارڈ کا حصول نا صرف پاکستان، بلکہ پورے جنوبی ایشیا کیلئے اعزاز ہے۔ لورالائی میں 30 ایکڑ پر کاشت باغ سے گزشتہ سال 9 ہزار لیٹر سے زائد تیل حاصل کیا گیا۔
زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ کے شعبہ کے ماہرین کے مطابق بلوچستان زیتون کی کاشت کیلئے ملک کا سب سے موزوں خطہ ہے۔بلاشبہ نیویارک کے عالمی مقابلے میں ایوارڈ جیتنے کے بعد بلوچستان کے زیتون کے تیل کی پذیرائی میں عالمی سطح پر نمایاں اضافہ ہو گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔