
بنگلہ دیش کےعبوری سربراہ ونوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمدیونس نےعہدے سے مستعفی ہونےکی دھمکی دےدی۔
ڈاکٹرمحمدیونس کاکہناتھاکہ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات پرمتفق نہیں ہوتیں تو مستعفی ہوجاؤں گا،شہری بےصبری سےانتخابی اصلاحات کاانتظارکررہے ہیں، اگر سیاسی جماعتیں اس پراتفاق نہیں کرسکتی تومیں عہدہ چھوڑدونگا۔
یادرہےکہ نوبل انعام یافتہ محمدیونس نےگزشتہ سال عبوری سربراہ کاعہدہ سنبھالاتھا۔
واضح رہےکہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کےخلاف احتجاج کی وجہ سےوزیراعظم شیخ حسینہ واجدکی حکومت کاخاتمہ ہواتھا۔جس میں سیکڑوں افرادجان کی بازی بھی ہارگئے تھے۔ان حالات میں اُس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکوبنگلہ دیش چھوڑکربھارت فرارہوناپڑاتھا۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر طلبہ رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری سربراہ حکومت مقرر کیا گیا۔
دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری
دسمبر 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024 -
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا بیان
مئی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














