
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحی 7جون بروزہفتہ کوہوگی۔
گزشتہ روزمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیئرمین عبدالخبیرآزادکی زیر صدارت منعقدہواجس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےممبران اورمحکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران نےمعاونت کیلئے شرکت کی۔
مرکزی اجلاس کےعلاوہ زونل کمیٹیوں کےاجلاس بھی ہوئےجس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہےکہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو نےدعویٰ کیاتھاکہ 27مئی کی شام کوچاندکی عمر11گھنٹے ہوگی،جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے، اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
خیال رہے سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہو گئی جو درست ثابت ہوئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔