
آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی، 6 جون سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج منگل کے روز آندھی، تیز جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ 6 جون سے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی اور طویل لہر ہیٹ ویو کے آغاز کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جون سے شروع ہونیوالی ہیٹ ویو 15 جون تک جاری رہ سکتی ہے، اس دوران سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ ،جبکہ جنوبی پنجاب میں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کے اضافے کے باعث حبس کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے، چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔ مری، گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ چند مقامات پربارش کی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شہباز حکومت میں شرمندگی کےنئےریکارڈبن رہےہیں،بیرسٹرسیف
ستمبر 4, 2024 -
ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
اپریل 25, 2024 -
لاہور: تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل غائب
جون 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔