ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

0
7

گرمی سےپریشان شہریوں کے لئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں کے ساتھ بارشوں کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہواؤں کا سسٹم موجود ہے، جس کے زیراثر آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کیساتھ بارش کا امکان موجود ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آبادمیں دن کےاوقات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے،میانوالی، بھکر،جھنگ،فیصل آباد،سرگودھااورساہیوال میں آندھی اوربارش متوقع ہے، خانیوال،ملتان ،بہاولپور،بہاولنگراورگردونواح میں آندھی اوربارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے، سندھ کےبیشتراضلاع میں گردآلودہوائیں چلنےکابھی امکان ہے،آج خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے، دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ،بٹگرام اورمانسہرہ میں تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،جبکہ پشاور،کوہاٹ،ایبٹ آباد،کرم اورگردونواح میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں گردآلودہوائیں چلنےکی توقع ہے، شام کےاوقات میں ژوب،موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply