نئی فضائی کمپنی ایئر کراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا گیا

0
4

پاکستان کے فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے حوالے سے بڑی پیشرفت،ا یئر کراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا گیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے ) نے نجی ائیرلائن ائیرکراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا ہے۔ یہ نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے متعارف کروائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد ائیر کراچی اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی ہے۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے بعدایئرکراچی جلد ہی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر کراچی کیلئے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

Leave a reply