امریکا:امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،متعددافرادگرفتار

0
7

امیگریشن پالیسیوں کےخلاف مظاہروں کاسلسلہ امریکاکی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا،متعدد افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکامیں امیگریشن حکام کےخلاف بالٹی مور، نیویارک ،اٹلانٹااورشکاگوسمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔
امریکی پولیس کاکہناہےکہ نیویارک میں ڈھائی ہزارسےزائد افراد کا مظاہرہ جس میں سے83 افراد کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ سان فرانسسکومیں 150اور شکاگو میں 17مظاہرین کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔اُدھرکیلی فورنیاکےجنوبی علاقوں سے 330مظاہرین کوحراست میں لیاگیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق گورنرٹیکساس نےمظاہروں سےنمٹنےکےلئےنیشنل گارڈتعینات کرنےکااعلان کردیاجبکہ لاس انیجلس میں فوج کوشہریوں کوحراست میں رکھنے کا اختیار دے دیاگیا،700 میرنیز اور 4ہزارنیشنل گارڈلاس اینجلس میں تعینات کردئیےگئے۔

Leave a reply