چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے جدید ترین ٹرک متعارف

0
12

چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے جدید ترین ٹرک متعارف،ڈرائیور کا خرچہ صفر کر دینے والے یہ تیز رفتار ٹرک انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کو تیانجن پورٹ سے ملانیوالی بڑی شاہراہ پر گزشتہ دنوں ایک عجب منظر دیکھنے میں آیا، جب اس پر ایسےبڑے ٹرکوں کا تجربہ کیا گیا، جو خودبخود منزلِ مقصود تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اِن ڈرائیور لیس ٹرکوں میں اگرچے سیفٹی ڈرائیور موجود رہتا ہے، مگر ان کی کوئی خاص ضرورت پیش نہیں آتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد اِن ٹرکوں میں سیفٹی ڈرائیور کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔سیفٹی ڈرائیور جیسے ہی سٹیئرنگ وہیل سے ہاتھ ہٹاتا ہے تو یہ ٹرک آٹو میٹک انداز میں چلتا رہتا ہے۔ ابتدائی مراحل پر سیفٹی ڈرائیور ٹرک سٹارٹ ضرور کرتےہیں، جس کیلئے وہ کچھ بٹن دباتے ہیں، تاکہ ٹرک خود کار طور پر چلنے لگے اور یہ خود کار ٹرک بڑی شاہراہ پر اچھی خاصی رفتار سے چل رہا ہوتا ہے، تاہم ڈرائیور لیس ٹرک کب دنیا بھر کی سڑکوں پردوڑیں گے؟
اس حوالے سے کئی رکاوٹیں اور خدشات موجود ہیں، جس میں شاہراہ پر موجود لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا سر فہرست ہے۔

Leave a reply