سیاحت کے فروغ کے خواب کی تعبیر،مری میں تین نئے پارکوں کی تعمیر

0
11

سیاحت کے فروغ کے خواب کی تعبیر،ملکہ کوہسارمری میں تین نئے پارکس کی تعمیر، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے کشمیر پوائنٹ پرنئے تعمیر ہونیوالے پی آئی اے پارک، باغ شہیداں پارک اور بوٹینیکل گارڈن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ 17 کنال پر محیط پی آئی اے پارک کا 75 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا، جبکہ باغ شہیداں پارک کا 50 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ، دونوں پارکس جولائی اور اگست کے اختتام تک مکمل کر لیے جائیں گے اور 160 کنال پر محیط بوٹینکل گارڈن پر بھی کام بھی شروع کردیا گیا۔
ملکہ کوہسار مری میں نئے پارکس کا قیام سیاحوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے نا صرف مقامی لوگوں اور سیاحوں کو فائدہ پہنچے گا، بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a reply