حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،قطری وزیراعظم

0
8

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ریاست پرحملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
دوحہ میں لبنانی وزیراعظم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ قطرکی ایران کے حملے پر ہمیں حیرت ہوئی تھی، کل جو ہوا وہ قطری عوام کےلیے دھچکا تھا، ، اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ریاست پرحملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
قطری وزیراعظم نےمزید کہا کہ ایرانی حملےکے دفاع میں قطری فوج کےکردار کو سراہتے ہیں، ہماری افواج قطر کی خودمختاری کی حفاظت کرسکتی ہے، قطری ائیرڈیفنس نے کامیابی سے ایرانی حملہ ناکام بنایا۔ ایران کے حملے قطر اور ایران کے تعلقات پر اثر ڈالیں گے مگر امید ہے کہ ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
انہوں نےکہاکہ ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا گیا ، قطر نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کرداراداکیا، خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ اداکرتے ہیں، لبنان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی خواہش کی حمایت کرتے ہیں۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ حملے پر قطرکے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں جب کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھے، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

Leave a reply