صارفین کیلئےبڑی خبر، نیپرانے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

0
10

مہنگائی سےپریشان صارفین کیلئےبڑی خبر، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرانک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کی کمی منظوری کی گئی ہے۔نیپرا نے ڈسکوز کے ملٹی ائیرٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
نیپرا نے ڈیڑھ روپے کمی کر کے اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز کی۔ اس سے پہلے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھا۔وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Leave a reply