
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اللہ کاشکرہےایران اسرائیل کی جنگ بھی بندہوگئی ہے،ایرانی قوم نےجرات سےمقابلہ کیاجھکےنہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بجٹ پربہت محنت کی گئی ہے ،وزیر خزانہ،فنانس سیکرٹری ،چیئرمین ایف بی آراورٹیم کاشکریہ ادا کرتاہوں،بجٹ بنانےمیں ڈپٹی وزیراعظم کی بھی معاونت شامل رہی ،،پیپلز پارٹی اورایم کیوایم سمیت اتحادی جماعتوں نےبھی تعاون کیا، آصف زرداری ،بلاول بھٹواورخالدمقبول سمیت دیگراتحادیوں کا شکرگزار ہوں، سب سے درخواست ہےبجٹ کوایوان میں پاس کرانےکےلئےتعاون کریں ،یکم جولائی سےمعیشت کوسنبھالنےکےلئےدوبارہ جڑجائیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فیلڈمارشل کی امریکی صدرٹرمپ سےمیٹنگ ہوئی، استنبول میں فیلڈمارشل کی عباس عراقچی سےمیٹنگ ہوئی، پاک فوج عظیم قربانیاں دےرہی ہے،ہم دشمن کےخلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ اللہ کاشکرہےایران اسرائیل کی جنگ بھی بندہوگئی ہے ،تاریخ میں پہلی بارایران نےپاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کاشکریہ ادا کیا، میں نہیں سمجھتاعصرحاضرمیں اس کی کوئی نظیرملتی ہے،ایران نےبتایاپہلےہم نےحملہ نہیں کیاہم دفاع میں سب کچھ کررہےہیں،اسرائیل کےایران پرحملے کے بعد سعودی عرب نےبھرپورمذمتی بیان جاری کیا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ امریکی صدرٹرمپ نےایران اوراسرائیل کی جنگ بندکرائی،ایرانی قوم نےجرات سےمقابلہ کیاجھکےنہیں،قطرہمارابرادرملک ہے، قطرپرجوحملہ ہوااس حوالےسےپاکستان نےبھرپورمذمتی بیان دیا،میری سعودی ولی عہدسےٹیلیفون پرتفصیلی بات ہوئی،سعودی ولی عہدنےایران اسرائیل جنگ رکوانےمیں اہم کرداراداکیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ کل سےمحرم الحرام کاآغاز ہوجائے گا، وفاق سمیت چاروں صوبوں کوامن وامان کیلئےتمام وسائل بروئے کارلانا ہونگے، گلگت بلتستان میں بھی فول پروف انتظامات کی نگرانی کرنی ہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاآج کونسانمبر
اکتوبر 23, 2024 -
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں قرآن پاک اور درود پڑھ دیا
جولائی 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔