کسی کو اشتعال انگیزی اورشرپسندی کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی،محسن نقوی

0
11

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ کسی کوبھی اشتعال انگیزی اورشرپسندی کی اجازت ہرگزنہیں دی جائےگی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان پرجائزہ اجلاس منعقدہواجس میں اہم معاملات زیربحث آئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ الیکٹرانک اورسوشل میڈیاپرنفرت انگیزموادکی روک تھام کیلئےپیمراکوسفارشات ارسال کی جائیں گی،محرم الحرام کےدوران امن وامان یقینی بنانےکیلئےتمام ضروری انتظامی اقدامات کا بھی فیصلہ کیاجبکہ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کافیصلہ سیکیورٹی کےپیش نظرصوبوں کی مشاورت سےہوگا۔اجلاس میں سوشل میڈیاپرمذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکےخلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ کیاگیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےہدایت کی کہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس کی بندش کافیصلہ زمینی حقائق پرکیاجائے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ تمام ضروری اقدامات اورفیصلےباہمی مشاورت سےکئےجائیں گے،وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، جی بی اوراسلام آبادمیں امن کیلئےہر ممکن تعاون کرےگا،کسی کوبھی اشتعال انگیزی اورشرپسندی کی اجازت ہرگزنہیں دی جائےگی۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ محرم الحرام کےدوران ضابطہ اخلاق کی سختی سےپابندی کرائی جائے گی، جلوسوں ومجالس کی جدیدٹیکنالوجی کےذریعےنگرانی یقینی بنائی جائےگی۔

Leave a reply