لین دین کاتنازع،عدالت نےاداکارہ نازش جہانگیرکوطلب کرلیا

0
8

رقم لےکرواپس نہ کرنےپرعدالت نےپاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیرکوطلب کرلیا۔
لاہورکینٹ کچہری میں نازش جہانگیرکےخلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں اداکارہ کے وکیل نےحاضری معافی کی درخواست پیش کی۔
نازش جہانگیرکےوکیل کی جانب سےموقف اختیارکیاگیاکہ طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سےاداکارہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کی وجہ سےوہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی،لٰہذا انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔
استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اوریجنل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ اداکار اسود نےنازش جہانگیرکےخلاف رقم لیکرواپس نہ کرنے کا کیس دائرکیاہے۔

Leave a reply