سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےکیلئے5بینچزتشکیل

0
9

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےکی سماعت  کیلئے5 بینچز تشکیل  دے دیے گئے۔ چاربینچ اسلام آبادجبکہ ایک بینچ لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرےگا۔
بینچ نمبرایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ہوگاجبکہ بینچ نمبر2جسٹس منیب اختراورجسٹس عقیل احمدعباسی پرمشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر3میں جسٹس محمدعلی مظہر،جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس مسرت ہلالی شامل جبکہ بینچ نمبر4جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عرفان سعادت اورجسٹس ملک شہزادپرمشتمل ہوگااورلاہوررجسٹری بینچ جسٹس امین الدین ،جسٹس شاہدبلال اورجسٹس عامرفاروق پرمشتمل ہوگا۔

Leave a reply