تحریک عدم اعتماد لانےکا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانےکا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ سینیٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، تحریک عدم اعتماد لانےکا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا،حکومت مضبوط ہے، اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں اور پی ٹی آئی کاکوئی رکن نہیں، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہوگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اپنےکاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا، بانی پی ٹی آئی نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 2 ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، سب جانتے ہیں وہ کس کے لوگ ہیں۔
گنڈاپورکا مزید کہناتھاکہ دریائے سوات واقعہ کی ڈسکہ کی متاثرہ فیملی کےلواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، پنجاب ڈومیسائل کی بنیاد پرکے پی میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی، لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، 2کروڑ روپےکو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس کا بھی مشورہ دیا ہے۔
میگا سولر پینل:شمسی توانائی کے حصول میں انقلابی پیشرفت
جولائی 7, 2025سکولوں میں46ہزارسےزائداساتذہ سرپلس ہونےکاانکشاف
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔