ایلون مسک کانئی سیاسی جماعت بنانامضحکہ خیزہے،ٹرمپ

0
4

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایلون مسک کانئی سیاسی جماعت بنانے کاعمل مضحکہ خیزہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا نیوجرسی میں صحافیوسے گفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اس ہفتےغزہ میں جنگ بندی کیلئے معاہدےکااچھاموقع ہے،حماس کےساتھ معاہدہ طےپانےسےقبل سےکچھ قیدیوں کورہاکیا جاسکتا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اُن کامزیدکہناتھاکہ ایلون مسک کانئی سیاسی جماعت بنانےکاعمل مضحکہ خیزہے،ٹرمپ نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ تیسری جماعت بنانا چاہے تو وہ اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ، لیکن میرے نزدیک یہ بالکل غیر ضروری اور فضول ہے۔امریکامیں ہمیشہ سے2جماعتی نظام رہا،ڈیموکریٹس اپناراستہ کھوچکےہیں،یوکرینی صدرسےٹیلی فون کال کےدوران نتیجہ خیزبات چیت ہوئی،جبکہ روسی صدرپیوٹن سےبات چیت کےدوران مایوسی ہوئی۔

Leave a reply