خیبرپختونخوا حکومت کا 1500 سکول نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

0
4

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،خیبرپختونخوا حکومت نے 1500 سکول نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کرلیا،خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی شعبے میں بڑے فیصلے کا اعلان کر دیا ۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے بقول، خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے 1500 سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے 200 نئے سکول قائم کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 364 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس میں 29 نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ 10 تاریخی سکولوں کی بحالی کیلئے بھی خصوصی فنڈ رکھا گیا ہے۔
ففیصل ترکئی کے بقول تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ خیبرپختونخوا کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو۔

Leave a reply