یوٹیوب کا آمدنی سے متعلق پالیسی میں15 جولائی سے تبدیلی کا فیصلہ

یوٹیوبرز کیلئے اہم خبر،یوٹیوب کا آمدنی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ، اب کون اس سے پیسے نہیں کما سکے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سوشل میڈیاکی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب سے دنیا بھر میں متعدد افراد اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔یوٹیوب نے 15 جولائی سے مونٹائزیشن پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کا اعلان کر دیا۔ان تبدیلیوں کا مقصد غیر معیاری مواد، بار بار پوسٹ کی جانیوالی ویڈیوز اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کو ناممکن بنانا ہے، جبکہ اوریجنل اور تخلیقی ویڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کو 15 جولائی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور تفصیلی گائیڈلائنز جاری کی جائیں گی، جن میں بتایا جائے گا کہ صارفین کس طرح کے مواد سے پیسے کما سکیں گے اور کونسی ویڈیوز سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔ابھی نئی پالیسیوں کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود نہیں، مگر یوٹیوب پیلپ پیج پر وضاحت کی گئی ہے کہ صارفین کو ہمیشہ اوریجنل اور مصدقہ مواد کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
پیج میں مزید بتایا گیا کہ نئی پالیسیوں سے صارفین کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کونسا مواد اب غیر مستند ہوگا۔کچھ صارفین کو خدشہ ہے کہ اس سے ان کی مختلف اقسام کی ویڈیوز جیسے ری ایکشن ویڈیوز سے ہونیوالی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق یہ تبدیلیاں وائے پی پی پالیسیوں میں معمولی اپ ڈیٹس کی طرح ہوں گی اور ان کا مقصد غیر معیاری مواد کی شناخت کرنا ہے۔اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر غیر معیاری کا لیبل اے آئی ویڈیوز کیلئے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے صورتحال 15 جولائی کو واضح ہوگی، جب پالیسی گائیڈلائنز کو باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
ایپل کا سب سے پتلا آئی فون17 ایئر کیسا ہوگا؟تازہ ترین لیکس
جولائی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔