پی ٹی آئی کوبڑادھچکا:شاہ محمودسمیت 3رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج

0
2

تحریک انصاف کوبڑادھچکا،عدالت نےشاہ محمودقریشی سمیت3رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل نے9مئی جناح ہاؤس کےقریب پولیس کی گاڑیاں جلانےکےمقدمات کی سماعت کی۔
9مئی کےکیس میں شاہ محمودقریشی ،عمرسرفرازچیمہ اورمیاں محمودالرشید نے درخواست ضمانت دائرکی تھی ۔عدالت نےجناح ہاؤس کےقریب گاڑیاں جلانےکےکیس میں درخواست ضمانت خارج کی۔

Leave a reply