بلدیاتی انتخابات کیس،عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

0
5

بلدیاتی انتخابات کیس میں عدالت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکےخلاف درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کےلئے طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدرنےکہاکہ الیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین18 جولائی کومعاونت کریں،قانون ہی تیارنہ ہواتوالیکشن کمیشن کیسےانتخابات کرائےگا،لوکل گورنمنٹ الیکشن کراناآئینی ذمہ داری ہے،انتظامات  10سال تک نہ ہوں توکیاالیکشن نہیں کرانے۔
وکیل درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن کےجواب میں 71اقدامات کاذکرہے ،لاہور میں502یونین کونسلزہیں،اربوں روپےکے ترقیاتی منصوبوں پرآئین وقانون کےبرعکس کام ہور ہاہے۔

Leave a reply