
ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 17 پرو میکس میں ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹری شامل ہونے کا امکان ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی لانچز میں سے ایک، ایپل کا آئی فون 17 سیریز رواں سال ستمبر 2025 میں متعارف کروائے جانے کی توقع ہے۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز میں آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس میں 5,000 mAh کی طاقتور بیٹری شامل ہو سکتی ہے جو اب تک کسی بھی آئی فون میں دی جانیوالی سب سے بڑی بیٹری ہو گی، یہ بیٹری پچھلے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی بیٹری سے نمایاں طور پر بڑی ہوگی۔آئی فون 17 پرو میکس کی موٹائی 8.725 ملی میٹر بتائی گئی ہے، جو پچھلے ماڈل کی 8.25 ملی میٹر سے قدرے زیادہ ہے، اگرچہ یہ تبدیلی معمولی لگتی ہے، لیکن یہ اضافی جگہ بڑی بیٹری کیلئے راستہ ہموار کر سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فون ایک بار چارج کرنے پر 35 گھنٹے تک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں نئے کیمرہ کی توقع ہے، تاہم لینسز کی ترتیب ویسی ہی رکھی جائے گی۔آئی فون ایئر 17 ایپل کا سب سے پتلا آئی فون ہو سکتا ہے، جس میں ایک ہی 48MP رئیر کیمرہ اور دائیں طرف فلیش ہوگا۔
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی پروڈکشن شروع
جولائی 12, 2025ایپل کا سب سے پتلا آئی فون17 ایئر کیسا ہوگا؟تازہ ترین لیکس
جولائی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی ایئرلائن کےحج آپریشن کی تیاریاں مکمل
اپریل 5, 2025 -
حکومت نےعیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کردیا
مارچ 19, 2025 -
سیاحت کافروغ:20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا شاندار انعقاد
فروری 14, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔