معروف اداکار’’البیلا ‘‘کومداحوں سےبچھڑے21برس بیت گئے

0
2

فلم،ٹی وی اور اسٹیج کےمعروف اداکار’’البیلا‘‘کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز کی بدولت مزاح کی دنیا میں الگ شناخت بنائی ۔
جاندار اداکاری اور مکالموں کے مخصوص انداز سے مزاح میں روح پھونک دینے والے معروف کامیڈین البیلا کی آج 21 ویں برسی منائی جارہی ہے ۔اپنے برجستہ فقروں سے محفل لوٹ لینے والے البیلا 2004 کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کر گئے تھے۔
ہر انداز نرالا، ہر وصف جداگانہ رکھنے والےنامور کامیڈین البیلا کا اصل نام اختر حسین تھا اور وہ 1941 کو گوجرہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1970 میں اداکاری کا آغاز کیا اور 215 کے قریب فلموں میں اپنی منفرد اداکاری اور مکالموں سے الگ شناخت بنائی ۔
البیلا نےفلم کےساتھ سٹیج پر بھی بڑا نام کمایا اور وہ پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کےبانیوں میں سے تھے ۔ فن کی دنیا کا یہ بڑا فنکار 17 جولائی 2004 کو اس دنیائے فانی سے کوچ کرگیا لیکن ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

Leave a reply