پاکستانی شاہینزدورہ انگلینڈ کےلئےروانہ

0
101

پاکستانی شاہینزکا18رکنی اسکواڈسعودشکیل کی قیادت میں آج انگلینڈ پہنچےگا۔
ذرائع کےمطابق پاکستانی اسکواڈرات گئےانگلینڈکیلئےروانہ ہواتھا،پاکستان شاہینزسعودشکیل کی کپتانی میں انگلینڈمیں سیریزکھیلےگے،پاکستانی شاہینز انگلینڈ میں2تین روزہ اور3ون ڈےکھیلےگی۔
پاکستانی ٹیم 17جولائی سے6اگست تک انگلینڈکادورہ کرےگی،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےدورہ انگلینڈکےلئےٹیسٹ بلےباز سعود شکیل کی قیادت میں 18رکنی اسکواڈکااعلان کیاتھا۔پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Leave a reply