طلبا کیلئے اہم خبر:فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

0
6

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نجی تعلیمی اداروں کے طلبا بازی لے گئے۔ سرکاری ادارے پوزیشنزکی دوڑ سے باہررہے۔
سائنس میں تینوں پوزیشن لڑکیوں نے اپنے نام کرلیں۔سائنس گروپ میں آرمی پبلک سکول ویسٹریج کی مریم ندیم نے1093 نمبرزلے کرپہلی ، لاہورگرامرسکول کی آمنہ ناصر1087 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں۔امالہ فاؤنڈیشن سکول مصریال کی صالحہ ثاقب اوراے پی ایس اٹک کی ہانیہ ایمان وحید نے 1083 نمبرزکے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینیٹیزگروپ میں ثنا بی بی پہلی، عبد الرحمان نے دوسری اور محمد سفیان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرطلباو طالبات نے مستقبل میں ملک کا نام روشن کا عزم کیا ہے۔نتائج کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کا کوئی ادارہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکا۔
ذہن نشین رہے کہ سیکنڈری ایجوکیشن پاکستان کے تعلیمی سال میں ایک سنگ ِمیل کی حیثیت رکھتا ہے اور فیڈرل بورڈ ان امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے رزلٹ پروسیسنگ سسٹم کے ذریعہ طلبا کی کارکردگی کو جانچتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے ہر سال طلبا و طالبات کی بڑی تعداد فیڈرل بورڈ کے تحت امتحانات میں شرکت کرتی ہے۔

Leave a reply