
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی،جس میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے 4 درجے ترقی حاصل کی اور 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ نیچے آ کر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے تنزید حسن نے 18 درجے بہتری کے بعد 37ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 17 درجے ترقی کرتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سردی اورکتنے دنوں کی مہمان ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
فروری 12, 2026 -
درآمدات میں اضافہ ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی
فروری 18, 2025 -
تیز گام ایکسپریس کے مسافروں کیلئے نئی سروس متعارف
مئی 20, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














