سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
4

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانیے۔
سونےکولوگ بناؤ سنگھارکےلئے استعمال کرتےہیں،مگرمہنگائی کےاس دورمیں اب بناؤسنگھارصرف ایک خواب ہی رہ گیاہےروزبروزسونےکی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے نہ صرف غریب آدمی پریشان ہے بلکہ متوسط طبقےکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے۔
صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 5ہزار58روپےکی کمی ہوئی جس کےبعد10گرام سونےکی قیمت 3 لاکھ7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a reply