سیاحت کا نیا انداز،جرمنی کا ’’فری لانس ویزا سکیم‘‘ کا آغاز

0
4

سیاحت اور معیشت کےفروغ کا نیا انداز،جرمنی نےغیر یورپی ملکوں کیلئے ’’فری لانس ویزا سکیم‘‘ کا آغازکردیا۔
دنیا بھر میں فری لانسرز اورخود مختار کام کرنیوالے افراد اور سیاحوں کیلئے متعدد ممالک نے فری لانس ویزا سکیمیں متعارف کروائی ہیں،اب جرمنی نے بھی اپنی فری لانس ویزا سکیم کا آغاز کر دیا ہے، جو ان افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے جو یورپ کی سیاحت کے ساتھ وہاں کام کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔یہ نیا ویزا خاص طور پر ان افراد کیلئے متعارف کروایا گیا ہے ،جو یورپی یونین کے رکن ممالک کے شہری نہیں، جیسے پاکستانی،انڈین اور دیگر غیر یورپی ممالک کے شہری،انہیں ویزا فیس 75یورو ،تقریباً 2ہزار 800پاکستانی روپے کے برابرجمع کروانا ہوں گے۔
خواہشمند افراد نیشنل ڈی ویزا فارم مکمل کریں، اپنے ملک میں جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے سے اپوائنٹمنٹ لیں اور تمام دستاویزات مکمل کرکے اپوائنٹمنٹ کے دن جمع کروائیں، جنھیں انٹرویو کےبعد جرمنی کا فری لانس ویزا سکیم کے تحت 99 فیصد ویزا ملنے کا امکان ہے، کیونکہ جرمنی کا غیر یورپی ملکوں کیلئے فری لانس ویزا سکیم کے آغاز کا مقصد سیاحت کے ساتھ معیشت کو بھی فروغ دینا ہے۔

Leave a reply