طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست، پاکستان کا درجہ کون سا؟

دنیا کےطاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست، پاکستان کا درجہ کونسا ہے؟ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیدیا گیا۔2025 کی دوسری ششماہی کیلئے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔
فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں،ان ممالک کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
تیسرے نمبرپر مشترکہ طور پر 6 ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور سپین ہیں، جن کے پاسپورٹس پر 189 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔بیلجیئم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سویڈن مشترکہ طور پرچوتھے نمبر پر ہیں اور ان ممالک کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں ویزا فری رسائی ہے۔اسی طرح187 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔
فہرست میں امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔یوں امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔
دوسری طرف دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں اور کس علاقے میں ہوتی ہیں؟
جولائی 25, 2025سیاحت کا نیا انداز،جرمنی کا ’’فری لانس ویزا سکیم‘‘ کا آغاز
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کی جلسہ کیلئے درخواست:عدالت کی اہم ہدایت
فروری 24, 2025 -
کاروباری ہفتے کےپہلے روزڈالرمہنگاہوگیا
اکتوبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔