تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ’’کے پی آئی‘‘ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

0
4

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے کے پی آئی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئےکے پی آئی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وائس چانسلر کی کارکردگی کو کے پی آئی کے معیار پر جانچا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ تعلیمی اداروں میں اچانک حاضری، صفائی، معیار تعلیم اور دیگر امور چیک کرے گا۔
وزیر تعلیم کی زیر نگرانی ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کی رپورٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معیار تعلیم کے لحاظ سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کی گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے 19 ہزار سے زائد طلبا وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کر چکے ہیں۔
دوران اجلاس ہائر ایجوکیشن کا سٹریٹجک پلان / روڈ میپ 29-2025 کا بھی جائزہ لیا گیا، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس ریفارمز اور ادارہ جاتی خودمختاری لانے کی تجویز بھی دی گئی، نیزپنجاب کی یونیورسٹیوں میں تدریسی معیار اور تخلیقی علم پر زور دیا گیا ۔

Leave a reply