دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہےنہ فرقہ اورنہ ہی نسل ،فیلڈمارشل

0
8

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہےنہ فرقہ اورنہ ہی نسل دیکھتی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل عاصم منیرنےنیشنل ورکشاپ بلوچستان کے16ویں سیشن کےشرکا سے ملاقات کی،شرکامیں ارکان پارلیمنٹ ،سول سوسائٹی کےنمائندےشریک تھے،شرکاء میں سول سروینٹس اورماہرین تعلیم بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ اس موقع پرفیلڈمارشل عاصم منیرنے بھارت کی جانب سےدہشت گردعناصرکی سرپرستی کی مذمت بھی کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےفیلڈمارشل عاصم منیرکاکہناتھاکہ بھارت ’’معرکہ حق‘‘میں شکست سےدوچارہوچکاہے،بھارت دہشت گردگروہوں کے ذریعےہائبرڈجنگ کوفروغ دےرہاہے،یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کوذلت آمیزشکست جیساہی انجام پائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہےنہ فرقہ اورنہ ہی نسل دیکھتی ہے،دہشتگردی کےخاتمےکیلئےقومی سطح پراجتماعی عزم اوریکجہتی ناگزیرہے،قومی وقاراورعوام کی سلامتی کےتحفظ کےلئےہرممکن اقدام کیاجائےگا۔

فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کو بلوچستان کے عوام کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش داخلی یا خارجی خطرات کی صورت میں قومی وقار اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Leave a reply