حماداظہرکا9مئی سےمتعلق درج مقدمات میں عدالت سےرجوع کافیصلہ

0
3

تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہر نے 9مئی سےمتعلق 50سےزائددرج مقدمات میں پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کےلئےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ حماداظہرنےاپنی لیگل ٹیم سےمشاورت کےبعدحکمت عملی تیار کرلی ہے، رہنما تحریک انصاف پرلاہور،فیصل آباداوراسلام آبادمیں50سےزائد ایف آئی آرزدرج ہیں،حماداظہرتمام کیسزمیں پہلے پشاورہائیکورٹ سےحفاظتی ضمانت لیں گے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئےپشاورہائیکورٹ کےسامنےپیش ہوں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ حفاظتی ضمانت ملنےپرمتعلقہ عدالتوں سےضمانتوں کیلئےرجوع کیاجائےگا،حماداظہرکی لیگل ٹیم نےتمام مقدمات کاریکارڈاکٹھاکرلیاہے، حماداظہر 9مئی کےمتعددمقدمات میں اشتہاری اورپولیس کو مطلوب ہیں۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےرہنماحماداظہرگزشتہ دوسال سےمقدمات کی وجہ سےروپوش تھےحال ہی میں والدکی وفات پرمنظرعام پرآئےہیں۔

Leave a reply