اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

0
4

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے اہم خبر،اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے،کیونکہ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔
ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی کریں، پارکنگ پلازہ کی فیس بھی گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈ سے ادا ہوگی۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بھی ڈیجیٹل کارڈ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اب اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈ ہی چلیں گے، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے،اسی طرح گاڑی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔

Leave a reply