
طلبا کیلئے خوشخبری ،ہر ماہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے وظیفہ حاصل کرنے کا سنہری موقع،اس وظیفے کیلئے کون اہل ہوگا؟، تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ انجینئرنگ کے طلبا کی ڈریم کمپنی گوگل میں براہ راست داخلہ کا سنہری موقع ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے 2026 کیلئے اپنا ’’سمر سافٹ ویئر انجینئرنگ انٹرن شپ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، جو انجینئرنگ اور کوڈنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبا کیلئے ایک شاندار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔
اس انٹرن شپ کے ذریعے طلباء کو گوگل اور اس کے ساتھ کام کرنے والی بڑی عالمی کمپنیوں کے حقیقی سافٹ ویئر پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملے گا، ساتھ ہی ماہانہ وظیفہ، مینٹرشپ اور جدید ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
گوگل نے کوڈنگ اور ٹیکنالوجی سے وابستہ کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت دنیا بھر کے باصلاحیت طلبا کو حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس دوران ہر طالب علم کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا، جو پروجیکٹ اور ورکشاپس کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
گوگل طلبا کو صرف پروجیکٹس پر کام کرنے کی سہولت ہی نہیں دے گا، بلکہ اپنے تجربہ کار انجینئرز کے ذریعے انہیں رہنمائی (Mentorship) اور مکمل ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا، تاکہ طلبا مؤثر طریقے سے سیکھ سکیں اور عملی مہارتیں حاصل کرسکیں۔
اس کیلئےطلبا کو انرول کروانے کیلئےگوگل کی آفیشل ویب سائٹ پر Careers سیکشن میں جا کرSoftware Engineering Internship 2026 کیلئے درخواست دینا ہوگی۔انٹرن شپ کا دورانیہ تقریباً 10 سے 12 ہفتے ہوگا اور زیادہ تر کام ورچوئل ہو گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |