ہمارامقابلہ ایسےدہشتگردوں سےہےجس نےسپرپاورکوشکست دی،گنڈاپور

0
2

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارامقابلہ ایسےدہشتگردوں سےہےجس نے سپر پاورکوشکست دی۔
پولیس شہداکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ اپنےشہدا کوسلام پیش کرتےہیں،پولیس شہداکوپلاٹ دینےکی پالیسی پرکام شروع کردیاہے،شہدانے ہمارےاور ہمارے بچوں کےمستقبل کیلئے جانیں قربان کیں،پولیس کوجدیدٹیکنالوجی سےلیس کررہےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمارامقابلہ ایسےدہشتگردوں سےہےجس نے سپر پاور کو شکست دی،پولیس کے شہدا پیکج میں اضافہ کیاہے،شہداکےلواحقین کی فلاح وبہبود کےلئےایک ارب روپےرکھےہیں،پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں میں اضافہ کریں گے۔

Leave a reply