
جنوبی کوریا جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری،جنوبی کوریا نے ستمبر سے سیاحوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا۔
جنوبی کوریا چینی سیاحوں کو 29 ستمبر سے جون 2026 تک عارضی مدت کیلئے ویزا فری انٹری دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اقدام کا مقصد ایشیا پیسیفک سمٹ سے قبل سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ویزا فری انٹری کی پیشکش کا اعلان پہلی بار مارچ میں اُس وقت کیا گیا تھا، جب چین نے نومبر 2024 میں جنوبی کوریا کے باشندوں اور دوسرے ممالک کے سیاحوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کے فیصلہ کیا تھا۔
ذہن نشین رہے کہ یہ اقدام ان توقعات کے درمیان بھی آیا ہے کہ صدر لی جے میونگ کی نئی جنوبی کوریا ئی انتظامیہ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔
وزارت سیاحت کے مطابق اکتوبر میں چین میں تعطیلات کے دوران اقدام کو متعارف کروانے کا فیصلہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہے، جس سے ملکی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
جنوبی کوریا 31 اکتوبر سے 1 نومبر 2025 تک جنوب مشرقی شہر گیونگجو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) فورم کیلئے 21 ممالک کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ٹرمپ کااضافی ٹیرف،بھارتی اپوزیشن مودی پربرس پڑی
اگست 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔