
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ خیبرپختونخوامیں روزکرپشن کے ریکارڈقائم ہورہےہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں ہرروزکرپشن کانیاسکینڈل سامنےآرہاہے،ڈویلپمنٹ کے شعبےکا40ارب کاسکینڈل سامنےآیاتھا،اب خیبرپختونخواکےمحکمہ تعلیم میں 16 ارب کی کرپشن محکمہ معدنیات میں بھی کرپشن کاسکینڈل منظرعام پر آگیا ہے ،ڈیڑھ سال کےپی میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا،خیبرپختونخوامیں کرپشن کےریکارڈقائم ہورہےہیں،پنجاب میں مریم نوازنےمنصوبوں کی سنچری مکمل کردی۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ جب سے فتنہ جیل میں گیا ہے پاکستان میں سب کچھ بہتر ہو رہا ہے ،عالمی ایجنسیاں پاکستان میں بہتری کے بارے میں لکھ رہے ہیں ،جیل میں جو بھی میٹنگ ہوتی ہے اس میں ملک میں فساد پیدا کرنے پر بات ہوتی ہے ،نو مئی معصومیت میں ہو گیا ہمیں معلوم نہیں تھا یہ کس حد تک جائیں گے ،اب تو کنٹینرز بھی نہیں لگتے لیکن کوئی باہر نہیں نکلتا اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی تفتیش جاری ہے ۔ابھی اس پر بات نہیں کر سکتی کسی کے جانے کی خواہش پوری نہیں ہو گی ، نواز شریف کی کی قیادت میں ہم پاکستان کو ٹریک پر لائے ۔
اُن کاکہناتھاکہ سلمان اکرم راجہ اپنے بچوں کو باہر کیوں نہیں لاتے اسد قیصر علی امین سمیت دیگر لوگوں کے بچے کیوں باہر نہیں نکلتے ہماری باجیاں جیل کے باہر فلم چلاتی ہیں ان کے بچے کیوں نہیں نکل کر لیڈ کرتے ،اب تو پولیس انتظار کرتی رہتی ہے لیکن کوئی نہیں نکلتا اراکین اسمبلی نے اچھے بچوں کی طرح گرفتاری دی اور بعد میں آزاد ہو گئے ۔
صوبائی وزیرکامزیدکہناتھاکہ اب جزا سزا کا سلسلہ شروع ہوا ہے اب وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی کیا عمر ایوب اکیلے اپوزیشن ہیں ان کے خلاف ٹرائل کے بعد کورٹ نے سزا دی ہے سزا کے بعد جو نا اہل ہوا ہے وہ ڈی نوٹی فائی ہو گاجو بھی اشتہاری ہے وہ جا کر کے پی کے میں پناہ لے لیتا ہے میاں نواز شریف کو مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر واپس بلایا گیا سرنڈر کرنے کے لئے یہ آسمان سے اترے ہوئے ہیں نو مئی کر کے سزا کے بعد آپ کو کوئی ہاتھ نہ لگائےامریکہ میں آپ پولیس یا فوجی کو دیکھ بھی نہیں سکتے ۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت سے یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں ،سرکاری عمارتوں پر چراغاں دیکھ رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں مزید چیزیں نظر آئیں گی،آج سے محکمہ ثقافت نے اپنی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے، 12 اگست کو الحمراء میں کانسرٹ ہو گا جشن آزادی بھر پور انداز میں منائیں گے ،14 اگست کو حضوری باغ میں تقریب ہو گی۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان جوعالمی تنہائی کاشکارہوگیاتھااب دنیابھرسےسربراہان مملکت آرہے ہیں، یہ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا،ہم تحریک آزادی اور بعد کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے، کل تک آنکھیں دکھانے والے مودی اور بھارت کو سبکی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے چند گھنٹوں میں چھے گنا بڑے دشمن کو پسپا کرنا بھی کسی معجزے سے کم نہیں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
فروری 28, 2025 -
آئی ایم ایف وفدکی وزارت خزانہ آمد،محمداورنگزیب سےملاقات
نومبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔