
تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ،عمر ایوب، زرتاج گل اوراحمدچٹھہ کوقومی اسمبلی کے عہدوں سےفارغ کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی سےتین عہدےواپس لےلیےگئے، عمرایوب اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کےعہدےسےفارغ جبکہ زرتاج گل پارلیمانی لیڈراوراحمدچٹھہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈرکےعہدوں سےفارغ کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی سےاپوزیشن لیڈرکاچیمبربھی واپس لےلیاگیا، سپیکرایازصادق نےاسمبلی قوائد کےمطابق ممبران کی نااہلیت سےایوان کوآگاہ کردیا،اپوزیشن لیڈرکیلئےاپوزیشن اورسپیکرکےدرمیان مشاورت کاعمل دوبارہ شروع ہوگا۔
ذرائع کابتاناہےکہ سپیکرقومی اسمبلی نئےاپوزیشن لیڈرکانوٹیفکیشن جاری کرینگے،پی ٹی آئی آزاداراکین کوپارلیمانی لیڈراورڈپٹی پارلیمانی لیڈرکیلئےدوبارہ نام دینا ہونگے،عمرایوب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فنانس کمیٹی سےبھی ڈی لسٹ ہوگئے،جبکہ پی ٹی آئی کےنااہل 7ممبران سےقائمہ کمیٹی کی ممبرشپ واپس لےلی گئی۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے7اراکین اسمبلی سے15قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لےلی گئی،صاحبزادہ حامدرضاکی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی چیئرمین شپ ختم ہوگئی جبکہ زرتاج گل قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سےہاتھ دھوبیٹھی اوررائےحسن نوازکی قائمہ کمیٹی ریلوےکی چیئرمین شپ بھی ختم ہوگئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
جنوری 7, 2025 -
پاکستان کاابدالی میزائل کاکامیاب تجربہ
مئی 3, 2025 -
رواں ہفتےڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاورہا
اکتوبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔