اگست میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
4

اگست میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یوم آزادی14 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث موسم خوشگواررہے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورمرطوب رہنےکاامکان ہے،راولپنڈی،مری،گلیات،جہلم،اٹک اورچکوال میں بارش متوقع ہے،لاہور ،سیالکوٹ، خوشاب،گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے،نارووال اورگردونواح میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں چندمقامات پربارش کی توقع ہے،سوات،دیر،بونیر،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے،پشاور،ایبٹ آباد،مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش کاامکان ہے۔اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش کی توقع ہے۔

Leave a reply