پاکستان کےہرشہری کوبرابری،ہم آہنگی کیساتھ زندگی گزارنےکاحق ہے، صدر مملکت

0
3

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ پاکستان کےہرشہری کوبرابری،ہم آہنگی اورباہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنےکاحق ہے۔
اقلیتوں کےقومی دن کےموقع صدرمملکت آصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ آج کادن قائداعظم محمدعلی جناح کےتصورکی یاددہانی ہے،آئین تمام شہریوں کوبلاتفریق مذہب،ذات پات ،رنگ نسل اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتاہے،2009میں حکومت نے11اگست کواقلیتوں کےدن کےطورپر منانے کااعلان کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےہرشہری کوبرابری،ہم آہنگی اورباہمی احترام کےساتھ زندگی گزارنےکاحق ہے،پاکستان نےاقلیتوں کی فلاح وبہبوداورانہیں بااختیاربنانےکیلئےاقدامات کئےہیں،اقلیتی برادری کو بااختیاراورفلاح کیلئےکام جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کرتےہیں،بین المذاہب ہم آہنگی بھائی چارے کے فروغ کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھیں۔

Leave a reply